ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور: گنگولی ندی میں گر کر لاپتہ ہونے والے پوسٹ مین کی لاش ہوئی دستیاب

کنداپور: گنگولی ندی میں گر کر لاپتہ ہونے والے پوسٹ مین کی لاش ہوئی دستیاب

Fri, 16 Aug 2019 22:02:14    S.O. News Service

کنداپور16/اگست (ایس او نیوز) گنگولی پولیس اسٹیشن کے حدوود میں ناڈا گُڈے انگڈی کے علاقے کی ایک ندی میں گر کر لاپتہ ہونے والے پوسٹ مین رابرٹ بانز کی لاش جمعہ کے دن صبح میں گنگولی کے ہی کالی ہیتلومیں دستیاب ہوئی ہے۔

 یاد رہے کہ 14اگست کو ڈاک تقسیم کرنے کے لئے ناڈاگڈے انگڈی کی طرف جانے  والا رابرٹ اچانک غائب ہوگیا تھا۔ اس کا اسکوٹر ندی کنار ے پارک کیا ہوا ملاتھا جبکہ اس کی چپلیں ندی میں تیرتی ہوئی پائی گئی تھیں۔ اسی سے اندازہ لگایا گیا تھا کہ تیز ہواؤں کی وجہ سے رابرٹ کا توازن بگڑگیا ہوگا اور وہ  پھسل کرندی میں گرگیاہوگا۔

 گنگولی پولیس اسٹیشن میں رابرٹ کی گم شدگی کاکیس درج کردیا گیاتھا۔ آج لاش برآمد ہونےکے بعد لاش  کو پوسٹ مارٹم کے بعد اس کے وارثین کے حوالے کیا گیا۔


Share: